ہائی کورٹ بنچ کا قیام، سرگودھا ڈویژن کے وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

Lawyers Courts Boycott

Lawyers Courts Boycott

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا ڈویژن کے وکلا نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے بھکر میانوالی خوشاب اور سرگودھا میں عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

وکلا کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ڈویژن بھر کے وکلا جمعرات اور جمعہ کے روز ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لئے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔

ضلع سرگودھا کی تما م تحصیلوں اور ڈویژن کے اضلاع سرگودھا خوشاب میانوالی اور بھکر میں وکلاء آج عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں جب کہ ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری انصاف کی فراہمی کے لئے سرگودھا ڈویژن میں ھائی کورٹ بنچ کے قیام کو یقینی بنائے۔