ہائی ایس اور ٹرک کا تصادم 13 افراد شدید زخمی تین موقع پر جاں بحق

Accident

Accident

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق بھکر روڈ کوٹ خیرا کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک (نمبریFDG 7690 ) اور ہائی ایس) نمبری (LWC7620 کے درمیان تصادم ہوا جس میں 14 سالہ عتیقہ 28 سالہ ناصر محمود 40سالہ امجد موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔

25 سالہ الطاف 25 سالہ مظفر 50 سالہ عبدالغفور 35 سالہ طاہرہ بتول 25 سالہ فریحہ باقر 15 سالہ زینب 01 سالہ عطرت فاطمہ 03 سالہ مسکان زہرہ 25 سالہ ناصرہ بی بی 45 سالہ ممتاز بی بی 50 سالہ کریم بخش 20 سالہ اسد عباس 40 سالہ غلام ضیاء شدید زخمی ہوا تمام زخمیوں افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔