سنگین غداری کیس؛ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا یبان ریکارڈ کیا، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسن کی سربراہی میں ٹیم نے کراچی میں پرویز مشرف کے گھر پر ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ قیام کے دوران ان بیان ریکارڈ کیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق کی جانب سے پرویز مشرف کے ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کیس کی تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس کی از سر نو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔