شاہراہ کے اطراف صفائی، تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی

کراچی : ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے نیشنل ہائی وے اور شاہراہ فیصل کو خوبصورت بنا نے کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا ، نیشنل ہائی وے قائد آباد برج تا کراچی ائر پورٹ اور کراچی ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ اسٹیشن شاہراہ فیصل پر خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم شروع کردی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور شاہراہ فیصل شہر کی ماڈل شاہراہ ہیں اس کی خوبصورت میں اضافے کو یقینی بنایا جائیگا۔

شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی وے کے اطراف قائم تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کے ہمراہ نیشنل ہائی وے قائد آباد برج تا ڈرگ روڈ اسٹیشن شاہراہ فیصل تک تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی وے پر جاری خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملیر کورٹ کے اطراف گرین بیلٹس اور اسٹار گیٹ کے مقام پر مونو منٹ کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی وے کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

اس موقع پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈیوں کو فوری ہٹا یا جائے اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ شاہراہ فیصل اور نیشنل ہائی پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہمی تعاون کے ذریعے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

Quratulain Memon

Quratulain Memon