کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 26/4/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، بالا آخر محکمہ ہائی وے کو تجارتی مرکز کوٹلہ ارب علی خان میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کا خیال آہی گیا۔عملے نے کوٹلہ ارب علی خان میں پوری مارکیٹ کوتجاوزات ختم کرنے کے لئے تین دن کے شاٹ نوٹس جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کوٹلہ ارب علی خان میں پوری مارکیٹ کو از خود تجاوزات ختم کرنے کے لئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ ہردکاندار کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں اور واضع طور پر الٹی میٹم میں کہا گیا ہے کہ اگر تمام دکانداروں نے تین دن میں از خود تجاوزات ختم نہ کیں تو بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا ۔جس میں غیر قانونی شیڈ،دکانوں کے آگے تھڑے،ہورڈنگ بورڈوغیرہ شامل ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ کیا جس طرح ماضی میں آپریشن کیا جاتا تھا یہ بھی اسی طرح کا تو نہیں ہوگا کہ آگے آگے آپریشن کرنے والے جارہے ہوتے ہیں اور پیچھے پیچھے دکاندار دوبارہ سامان اسی جگہ پر لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے بھی کھاریاں ،لالہ موسیٰ ،ڈنگہ،گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اور بیکری مالکان کو بھاری جرمانے کرکے خوب واہ واہ بنائی ہے مگر ابھی تک اے سی کھاریاں نے بھی کوٹلہ ارب علی خان کا چکر نہیں لگایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +چوہدری مہر جلال شائق )سپین میںمقیم ممتاز سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت ”راجہ ضیاء صدیق ”آف بھٹیاں چباں کی ممانی و خوش دامن،راجہ شرجیل قمر سابق کونسلر بھٹیاں چباں،راجہ عظیم بھٹیاں چباں ، راجہ تنویر احمد بھٹیاںچباں کی والدہ محترمہ وفات پاگئی ہیں انکو سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں بھٹیاں چباں میں سپر دِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،شرکت کرنیوالوں میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف مسٹ آزادکشمیر راجہ حبیب الرحمن ،برگیڈئیرراجہ نعیم حسین،راجہ مسعود صدیق ڈپٹی ڈائریکٹر اٹامک انرجی اسلام آباد،راجہ نثار احمد بڑھنگ سینئر کنسلٹنٹ آفسیر ناداراسلام آباد،راجہ عمر ذولفقار بڑھنگ ،راجہ ندیم عاشق سپین بڑھنگ ،راجہ خاور مہندی،راجہ آصف بڑھنگ ، راجہ سلطان بڑھنگ،صوبیدار راجہ صفدر بڑھنگ،آصف شاہ انگلیند کوٹلہ، بائو محمد اکمل چڑیاولہ،چوہدری مظہر اقبال چڑیاولہ، ،راجہ محمد اقبال ایم ڈی نیو کشمیر ٹیبکوکمپنی بڑھنگ،سید ظفر حسین شاہ چڑیاولہ، راجہ عادل شہزاد، عابدحسین بٹ چڑیاولہ، ملک ساجد حسین چڑیاولہ، راجہ محمد عارف نندوال، راجہ طارق محمود بھٹیاں ،راجہ ایوب سنگلہ، راجہ واجد ندیم سنگلہ، راجہ انور محمود سابق نائب ناظم یونین کونسل چڑیاولہ،ملک امانت اعوان مچھوڑہ، صوفی طالب حسین سابق کونسلر چڑیاولہ،راجہ زوہیب اصغر ایڈووکیٹ چڑیاولہ،راجہ کامران بھٹیاں ، راجہ فضل الرحمن بھٹیاں ، ماسٹر راجہ امجد محمود خیرکتو،چوہدری انور جاوید امریکہ آف پلاگراں ،چیئرمین چوہدری محمد انور عموآنہ ،ملک ندیم عاشق اعوان ایم ڈی الائیڈ سکول حاجی عاشق حسین کیمپس کوٹلہ، قاری معروف چڑیاولہ اڈہ، ملک طارق حسین چڑیاولہ اڈہہ، آفتاب پٹواری چڑیاولہ ،چوہدری اویس چڑیاولہ، راجہ دانش وحید،چوہدری ظفر اللہ سپین چڑیاولہ،چوہدری حفیظ الرحمن چڑیاولہ، حاجی نور محمد چڑیاولہ، ڈاکٹر محمد انیس جامی چڑیاولہ،چوہدری محمد شہباز بھٹیاں جٹاں ، عمر فاروق بھٹیاں جٹاں ،چوہدری شاہد محمود بھٹیاں جٹاں ، چوہدری احسان اللہ ایڈووکیٹ بھٹیاں چباں ، راجہ واحد بھٹیاں چباں ،راجہ عمر خلیل آف مٹھانہ چک، ایم ایس باجوہ کوٹلہ، چوہدری سمیع اللہ چک سکندر ،چوہدری منظور حسین خیرکتو، راجہ محمد خلیل بڑھنگ ، چوہدری بشارت حسین اسٹر ،سمیت علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری فیصل گجر +چوہدری مہر جلال شائق )سپین میںمقیم ممتاز سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت ”راجہ ضیاء صدیق ”آف بھٹیاں چباں کی ممانی و خوش دامن کی وفات پر بیرون ممالک سے تارکین وطن کی کثیر تعداد نے بذریعہ ٹیلی فون راجہ ضیاء صدیق آف بھٹیاں چباں کی ممانی و خوش دامن کی وفات پر دلی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم راجہ محمد ضیاء صدیق سپین آف بھٹیاں چباں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوران خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔آمین