شاہراہوں، فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس کے اطراف قائم تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

Quratulain Memon

Quratulain Memon

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ عوام اپنے گھر کی طرح اپنے شہر، گلی اور محلے کو بھی اون کریں فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس سمیت سہولیات کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے گئے منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں تاکہ ان منصوبوں کی آفادیت کو قائم و دائم رکھ کر عوام کو مثالی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون میں فیملی پارکس کا تفصیلی دورہ کرکے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالصمد اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے فیملی پارکوں میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر جاری انتظامات کو عید سے قبل مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکس کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تعمیر و ترقی اور دیکھ بھال کے لئے موثر اقدامات کرتے ہوئے اسے صحت مند تفریحی مرا کز میں تبدیل کیا جائیایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی حدو د میں قائم مختلف فیملی پارکوں کے اطراف قائم تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کے ساتھ فیملی پارکوں کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی