امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو 80 پانڈ جرمانہ

Hillary Clinton London parking

Hillary Clinton London parking

امریکی اداکارہ پر پابندی لگی ہے تو ایک امریکی سیاست دان کو جرمانہ بھرنا پڑ گیا۔ لندن میں ٹریفک وارڈن نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو 80 پانڈ جرمانہ کر دیا۔ ہیلری نے پارکنگ فیس ادا نہیں کی تھی۔

لندن: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن لندن میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئیں تھیں۔ ہیلری 45 منٹ بعد جب واپس لوٹیں تو ان کی گاڑی کا چالان کٹ چکا تھا۔ چالان کی وجہ تھی پارکنگ ٹکٹ کا نہ لینا۔ اس دوران ہیلری کلنٹن کے گارڈز ٹریفک وارڈان کے ساتھ الجھتے رہے لیکن کوئی تدبیر کام نہ آئی اور ٹریفک وارڈن نے ہیلری کلنٹن کے بین الا اقوامی سٹیٹس کو خاطر میں لاتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا