ہلیری کلنٹن کی چھٹی، اوباما نے جوبائیڈن کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کر دی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے ہلیری کلنٹن کی چھٹی کرا دی اور نائب صدر جوبائیڈن کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کر دی ہے۔

نائب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن صدر بارک اوباما سے مشورہ کر کے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدارتی امیدوار بننے کیلئے مہم تیز کر رکھی ہے۔

صدر اوباما کی جانب سے نائب صدر کی حمایت سے ان کی مہم کو نقصان ہو گا۔ نائب صدر جو بائیڈن کے انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد انکی حمایت کرے گی۔