ہندو کی آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دیں

Hindu Last Rites

Hindu Last Rites

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ شیخ محلہ مہاراک گنج کا رہائشی 90 سالہ دنراج ملہوترا طویل علالت کے بعد انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد اس کے مسلمان پڑوسیوں نے نہ صرف اس کی ہندو رسم ورواج کے مطابق آخری رسومات ادا کیں۔

بلکہ اس کی ارتھی کو کاندھا دے کر شمشان گھاٹ پہنچایا اور اس کی چتا کو آگ لگائی۔ 1990ء کی دہائی میں جب مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے ہندوؤں نے ہجرت کا فیصلہ کیا تو دنراج ملہوترا نامی اس بزرگ ہندو نے یہیں رہنے کو ترجیح دی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں مذہبی ہم آہنگی اور آپسی رواداری کی یہ مثال اس وقت قائم کی گئی ہے جب کشمیر مسلمانوں کیخلاف منفی پروپگینڈا کیا جا رہا ہے۔