ہندوستان اپنی حرکتوں سے باز آ جائے ورنہ سخت ردِعمل کا سامنا کرنا ہو گا: شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : بارانی یورنیورسٹی کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انجمن طلبہِ اسلام سٹی ناظم شہیر سیالوی نے کہا کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج جذبہِ شہادت سے سرشار ہیں اور ملک کے دفاع کے لیٔے ہمہ وقت تیار ہیں۔دشمنوں کو اپنے اوچھے ہٹکنڈوں سے باز آنا ہو گا چاہیٔے ورنہ ہمارے سپاہیوں کو ٦٥ کی تاریخ دھرانا آتی ہے۔اس موقع پر چوھدری فیصل،بلال ریاض سمیت دیگر نوجوان رہنمائٔ بھی موجود تھے۔