ہینو پاک موٹر لمیٹڈ ڈیزل ٹرک اور بسوں کی تیاری اور مینو فیکچرنگ کا بڑا ادارہ ہے

Media Talk Taxila

Media Talk Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ہینو پاک موٹر لمیٹڈ پاکستان میں ڈیزل ٹرک اور بسوں کی تیاری ، خریدوفروخت اور مینو فیکچرنگ کا بڑاادارہ ہے پاکستان میں ہر دوسرا ٹرک یا بس ہینو پاک سے وابسطہ ہے ہینو پاک موٹر لمیٹڈ کے مارکیٹنگ کنٹری ہیڈ۔ سید نوید گیلانی نے اپنے ایک وفد جس میں احمر صدیقی اور بابر حمید شامل تھے کے ہمراہ گزشتہ روز ٹیکسلا کا دورہ کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہزادہ عمران حیدر نقوی بھی موجود تھے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا دورہ کے دوران انھوں نے تحصیل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی ان کا کہنا تھا ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ کا وڑن ہے کہ وہ نقل حمل کے لیے محفوظ ،کفایتی آرام دہ اور دوستانہ ماحول میں تجارتی اور سفری گاڑیوں کی ضروریات کو پورا کرے۔

ان کا کہنا تھا یہ علاقہ ہینو پاک کی تمام سروسز کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے مستقبل میں چائنہ پاک اقتصادی راہداری منصوبے کا حب جن علاقوں کو سمجھا جارہا ہے اس میں ٹیکسلا بھی شامل ہے۔ ترنول تا ٹیکسلا سروے کے لیے ،آئی ہینو پاک لمیٹڈ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہینو پاک کا موٹو ہے کہ اپنے کسمٹر ز کے کاروبار کو تحفظ مہیا کیا جائے۔تمام بنیادی سہولیات جن میں جینین اسپیئر پارٹس کی فراہمی کو یقینی بنا نا اور اہینو پاک کی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرنا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہینو پاک کے کنٹری ہیڈ مارکینٹنگ سید نوید گیلانی کا کہنا تھا کہ ترنول تا ٹیکسلا سروے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے کسٹمرز کو سہولیات کی فراہمی کو کس حد تک بہتر کر سکتے ہیں اس کے لیے ترنول میں ایک ایسا سیٹ اپ بنائیں جو مقامی سطح پر کسی پارٹنرکے تعاون سے بنایا جائے جس میں وہ سہولیات مہیا کی جائیں جو انٹر نیشنل معیار کو پورا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہینو پاک اپنے کسمٹرز کی ،آگاہی کے لیے ایک ایسی سروس دیتی ہے جس کو موبائل ٹریننگ یونٹ کہتے جو ایک بس کے اندر لگایا گیا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے کسمٹرز کو ہینو ٹیکنالوجی کے حوالے سے،آگاہی فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارا کسمٹر ہماری ہینو ٹیکنالوجی کو سمجھ سکے اگر وہ مکمل آگاہی سے ہماری پراڈکٹ کو استعمال کرے گا اگر ہمار ی تربیت کے بعد ہینو پاک پراڈکٹ استعمال کریں گے تو پراڈکٹ کی لائف بڑھائی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس سروے کا مقصد یہ چیک کرنا تھا کہ کون کو ن سے مسائل ہیں جو ہمارے پراڈکٹ کو استعمال کرنے والوں کو پیش آرہی ہیں جس کو بہت جلد دور کیا جائے گا۔ ہینو پاک واحد کمپنی ہے جو ہر چھوٹے بڑے پراڈکٹ میںتیار کر تی ہے۔ کسمٹرز کی تسلی کیلئے ہم ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کے سیل سروس سمیت تما م بنیادی سہولیات ہم کسمٹرز کو با آسانی مہیا کر سکیں۔

اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہزادہ سید عمران حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا اور یہ منصوبہ ملکی معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا انکا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صرف ایک روڈ لنک نہیں یہ ایک ایسا انفرا اسٹریکچر ہے کہ جس سے پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ہمارا علاقہ اس حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیںخوشی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ منصوبہ ان کے دور حکومت میں شروع ہواا ور انشاا للہ اس تکمیل بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی کرے گی ان کا کہنا تھا پاک فوج کا کردار اس میں بہت اہم ہے کیونکہ ملک دشمن عناصر بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ یہ منصوبہ ناکام ہو لیکن افواج پاکستان نے اس کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جو اب دیا ہے۔