ملکی تاریخ میں 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، حافظ طاہر جمیل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ یہ وہ دن ہے جس روز دہشتگردوں نے ایک ایسے تعلیمی مرکز پر حملہ کیا جسے آرمی پبلک سکول کہا جاتا تھا اور اسے وطن کا حساس ترین سکول کہا جاتا تھا ‘بزدلوں نے اس حملے میں ایک سوسے زائد بچوں کو شہید کرکے اپنی گندی ترین خواہشات کی تکمیل چاہی تھی مگر ان بہادر بچوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پوری قوم کو متحد کردیا۔

جس سے یہ ثابت ہوا کہ ان معصوموں کی قربانی ضائع نہیں گئی ہے ‘انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف جو آپریشنز شروع کئے ان سے تلملا کر یہ دہشتگرد بچوں ‘خواتین اور بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر اترآئے تاہم آج تاریخ میں پہلی مرتبہ عسکری ‘سیاسی قیادت او رپوری قوم ایک پیج پر نظر آرہی ہے ‘اب یہی اتحاد آخری دہشتگرد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

جس کے بعد پاکستان امن کا حقیقی گہواہ بنے گا او ردنیا اس کے امن کی مثال دے گی حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا او ران کے خون کی ایک ایک بوند انقلاب کا باعث بنے گی اور یہ انقلاب اب دہشتگردوں کے خاتمے کی نوید ہوگا۔