ہلک ہوگن ریسلنگ میں دبنگ انٹری دینے کو تیار

Hulk Hogan

Hulk Hogan

لاس اینجلس (جیوڈیسک) رِنگ کشتی کے مہان پہلوان ہلک ہوگن کی دبنگ انٹری نے ریسلنگ حلقوں میں سب کو دنگ کر دیا ہے۔ درجن بھر مرتبہ کے عالمی چیمپئن، چھ بار ہیوی ویٹ چیمپئن، رائل رمبلز کے فاتح اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی اتنی فتوحات کہ توبہ توبہ۔ ہلک ہوگن 2005ء میں ہال آف فیم کے ایوارڈ یافتہ بنے۔

1983ء اور 1993ء کی واپسی کی طرح ہلک ہوگن پھر رِنگ کے کنگ بننے کے لیے پَر تول رہے ہیں۔ خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں کہ حریف ریسلرز کے لیے خطرے کا نشان ہلک ہوگن کی گیم آن ہونے والی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک کمرشل سے ریسلنگ کی دنیا میں دوبارہ انٹری ڈالیں گے اور پھر چل سو چل۔ لیجنڈ ریسلر ایرک بسکوف نے ہلک ہوگن کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ یہ خبر پہلے ہی جانتے تھے۔