فضل اور ایلڈر عظیم مسیح کے خاندان کی جانب سے شکر گزاری کی عبادت میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت، واٹسن سلیم گل

ہالینڈ : ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت گُلباز فضل اور ایلڈر عظیم مسیح کے خاندان کی جانب سے شکرگزاری کی عبادت میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت، واٹسن سلیم گلہالینڈ میں ایمسٹرڈیم اردو چرچ میں پاکستانی مسیحیوں نے اس شکرگزاری کی عبادت میں بھرپور شرکت کی گلباز فضل اور ایلڈر عظیم مسیح کی فیملی کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہونے کی خوشی میں اس عبادت کا انتظام کیا گیا۔ جس میں ہالینڈ اور بیلجئم کے تمام اردو اور پنجابی چرچز، تنظیموں سے پاکستانی مسیحیوں نے شرکت کی۔

ان میں بشپ ارشد کھوکھر ، پاسٹر ایرک ، پاسٹر ندیم دین ، پاسٹر ویلئم پیغانی ، پاسٹر جان اشرف ، پاسٹر منور ، پاسٹر پرویز اقبال، پاسٹر عمران ، پاسٹر سرفراز رحمت، اوینجلسٹ مائیکل ویئلم، اوینجلسٹ عمانئیول، ایلڈر انجم اقبال، ایلڈر ساجد بھٹی، ایلڈر مورس عنایت، ایلڈر روبن گل، ایلڈر خالدہ کنول سمیت مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جناب گلباز فضل کی ہالینڈ میں کمیونٹی کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہی ہیں۔ ان کی دعوت پر تمام کمیونٹی نے مل کر ان کے خاندان کے اس روحانی پروگرام میں شرکت کی اور ان کے خاندان کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے بھی دعا کی۔

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community

Christ Community