سفیر پاکستان نے مراقبہ ہال ہالینڈ کی ٹیم کی آمد اور پروگرام کے لئے مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا

ہالینڈ (پ۔ر) مراقبہ ہال ہالینڈ کی ٹیم نے آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعتۖ کے لئے سفیر پاکستان معظم احمد خان کو مدعو کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی کے ہمراہ سالانہ تقریب آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ۖ کی ٹیم کے اراکین سید عامر نقوی،سید وقار علی اور آصف جاوید کمالی نے سفیر پاکستان جناب معظم احمد خان صاحب سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مذکورہ تقریب کے لئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔ سفیر پاکستان نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی نسبت سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں میری شرکت میرے لئے باعث سعادت ہو گی بعد ازاں سفیر پاکستان نے مراقبہ ہال ہالینڈ کی ٹیم کی آمد اور پروگرام کے لئے مدعو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland

Muraqbahall Hall Team Holland