ہالی ووڈ ایکشن فلم ڈاکٹر اسٹرینج کا نیا ٹریلر ریلیز

Doctor Strange

Doctor Strange

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم “ڈاکٹر اسٹرینج” کا نیا ٹریلر آگیا۔

ہدایتکار سکاٹ ڈیرکسن کی اس فلم کی کہانی اسٹیون اسٹرینج نامی ایک ماہر نیورو سرجن کی ہے جس کا کیرئیر ایک خطرناک کار حادثے کے بعد تباہ ہو جاتا ہے تاہم وہ ہار نہیں مانتا اور حالات کامقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی طاقت حاصل کر کے برائی کے خاتمے کی جنگ پر نکل پڑتا ہے۔

سائنس فکشن ایکشن فلم ” ڈاکٹر اسٹرینج ” چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔