ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم سولیس کا نیا ٹریلر جاری

Solace

Solace

نیو یارک (جیوڈیسک) سولیس کی کہانی ایک ڈاکٹر کی ہے جو ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ سے مل کر سیریل کلر کی تلاش میں نکلتا ہے۔

ہدایتکار افونسو پویارٹ کی اس فلم میں اداکار کولن فارل اور انیتھونی ہاپکنز نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

فلم رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔