ہالی وڈ کامیڈی فلم “دی باس بے بی ” کا نیا ٹریلر ریلیز

The Bass Baby

The Bass Baby

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم دی باس بے بی کا نیا ٹریلر آگیا۔ فلم آئندہ سال 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹام میک گراتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “دی باس بے بی” کی کہانی دو بچوں کی ہے۔ جس میں بڑا بھائی اپنے ننھے غصیلے بھائی سے جیلس دکھائی دیتا ہے ۔ لیکن پھر یہ دونوں مل کر اپنے والدین کی جان بچاتے ہیں۔

کامیڈی فلم میں اداکارہ لیزا کڈرو، ایلک بالڈ ون اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ دی باس بے بی آئندہ سال دو ہزار سترہ کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔