ہالی ووڈ کامیڈی فلم مینینز کے نئے مناظر انٹرنیٹ پر جاری

Mimions

Mimions

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی اینی میٹڈ فلم مینینز کےنئے مناظر انٹرنیٹ پر جاری کر دئیے گئے ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھر پور “مینینز ” کی کہانی پیلے رنگ کے ایسے دلچسپ کارٹون کرداروں کی ہے جو اپنی بیوقوفیوں سے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔

نئے مناظر میں ننھے کارٹون کریکٹرز کی شرارتوں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔ فلم 10 جولائی کو امریکا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔