ہالی و وڈ فلم” ڈیمولیشن “کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Hollywood Movie

Hollywood Movie

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی سنسنی خیزفلم “ڈیمولیشن “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجین مارک ویلی کی اس فلم کی کہانی خطرناک کار حادثے میں بیوی کی موت کے صدمے سے دوچار شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا نظر آتاہے لیکن اپنی بیوی کو دل و دماغ سے نکالنے میں ناکام ہو جاتاہے۔

لیانا ہولفن، مولی اسمتھ اور سڈنی کیمل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار جیک گیلن ہال، نومی واٹس ،کرس کوپر اور جوڈا لیوس شامل ہیں ۔زندگی کے اُتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی یہ فلم فاکس سرچ لائٹ پکچرز کے تحت8اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔