ہالی وڈ فلم گھوسٹ ان دی شیل کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Ghost in the Shell

Ghost in the Shell

لاہور (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم گھوسٹ ان دی شیل کا نیا ٹریلر آ گیا۔ سائنس فکشن فلم 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

روپرٹ سینڈرز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم گھوسٹ ان دی شیل کی کہانی سائبرگ سسٹم ٹاسک فورس کی ایک خاتون اہلکار کی ہے جو کمپیٹو ہیکرز اور سائبر کرمنلز سے مقابلے کے لیے میدان میں اترتی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار سکارلٹ جونسن نے نبھایا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم گھوسٹ ان دی شیل 31 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔