ہالی وڈ فلم “گاڈز آف ایجپٹ ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

God's of Egypt

God’s of Egypt

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی فلم “گاڈز آف ایجپٹ ” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ فلم اگلے برس فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم “گاڈز آف ایجپٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر اور پیشہ ور چور کے گرد گھومتی ہے جو اچھائی کی طاقتوں کا ساتھ دے کر دنیا سے شر کی طاقتوں کو ختم کرنے کے لیے بدی کے خطرناک دیوتا سے لڑ جاتا ہے ۔ فلم “گاڈز آف ایجپٹ ” اگلے سال فروری میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔