ہالی وڈ کی نئی فلم ‘دی فارسٹ’ کا ٹریلر جاری

The Forest

The Forest

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی ہارر مووی دی فارسٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم اگلے سال جنوری میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خوف اور دہشت سے بھر پور اس فلم کی کہا نی ایک امریکن لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کھوئی ہوئی بہن کی تلاش میں جاپان کے جنگلوں کا رخ کرتی ہے اور وہاں اس کا سامنا بدروحوں سے ہو جاتا ہے۔

جیسن زیدہ کی ڈائریکشن میں بننے والی “دی فارسٹ ” اگلے برس جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔