ہالی ووڈ فلم دی ریٹرن آف زینڈر کیج کا ٹریلر منظر عام پر آ گیا

XXX The Return Of Xander Cage

XXX The Return Of Xander Cage

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار وِن ڈیزل کی نئی فلم ٹرپل ایکس ، دی ریٹرن آف زینڈر کیج کا ٹریلر آگیا۔

فلم 20 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ The Return of Xander Cage ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے۔ فلم میں ون ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوۂ گر ہونگے ۔ جاسوس کا کردار نبھاتے زینڈر کیج کو نیشنل سیکورٹی کونسل خطرناک خفیہ مشن پر بھیجتی ہے۔

اداکار روبی روز سیموئیل ایل جیکسن نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ معروف برازیلی فٹ بال سٹار نیمار بھی The Return of Xander Cage میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔