ہالی وڈ فلم ‘’ٹرم لائف‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Term Life

Term Life

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی کرائم اور تھرل سے بھر پور نئی کامیڈی فلم ‘’ٹرم لائف‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار پیٹر بلنگسلے کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے کرائے کے چور کے گردگھومتی ہے جو اپنی بیٹی کو گینگسٹرز سے بچانے کیلئے سر توڑ کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

کیون اسکاٹ، میکا میسن اور وِکٹوریہ وان کی مشترکہ پروڈکش میں ہالی وڈ اداکارہیلی اسٹین فیلڈ اور وِنس وان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جوناتھن بینکس، مائیکس ایپس، جورڈی مولا، ولیئم لیوی، تراجی ہینسن اور ٹیرنس ہاورڈ شامل ہیں۔

تھرل اور ایکشن سے بھرپور کرائم کامیڈی فلم کو فوکس ورلڈ اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال8اپریل کو سنیماگھروں کی زینت بنایا جائیگا۔