ہالی ووڈ فلم’ 13 ہارز: دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی‘ کا انٹرنیشنل ٹریلر

The Secret Soldiers of Benghazi

The Secret Soldiers of Benghazi

لاس اینجلس (جیوڈیسک) حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم’ 13 ہارز:دی سیکرٹ سولجرز آف بن غازی‘ کا انٹر نیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

مشہور و معروف ہالی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر مائیکل بے کی سنسنی خیز فلم 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفیر کی ہلاکت کے گرد گھومتی ہے۔ امریکی رائٹر Mitchell Zuckoff کے ناول 13 ہارز سے ماخوذ اس فلم کو ایروِن اِسٹاف اور مائیکل بے نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار جیمز بیج ڈیل ، جان کراسینسکی، میکس مارٹینی، ٹوبی اسٹیفنز، ڈیوڈ ڈین مین، ڈومینک فوموسا اور فریڈی اسٹروما شامل ہیں۔ حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت 15 جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔