ہالی ووڈ فلم کرمنل کا ٹریلر ریلیز

Criminal

Criminal

براسیلیا (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی سنسنی خیز ایکشن فلم کرمنل کا نیا ٹریلر آگیا، فلم پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایتکار ایرئیل ورمین کی اس فلم کرمنل کی کہانی میں مرے ہوئے سی آئی اے ایجنٹ کی یادیں اور مہارتیں خطرناک مجرم میں منتقل کر دی جاتی ہیں جس کے بعد یہ مجرم ایک نامکمل مشن مکمل کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار کیون کوسٹنر،گرے اولڈ مین اور لی جونز ٹومی شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم کرمنل پندرہ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔