ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو فلم آنٹ مین کے کلپس جاری کر دیے گئے

Ant-Man

Ant-Man

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم ’آنٹ مین‘ کے کلپس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ہینک پائم نامی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایسا مادہ تیار کرتا ہے جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کے لیے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فکشنل کامک بک سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار پال روڈ نبھا رہے ہیں۔