ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ‘لوگن” آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

Logan

Logan

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سپر ہیرو ایکس مین سیریز کی دسویں فلم لوگن نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا ہے۔

فلم میں آخری بار اداکار ہیو جیک مین نے ولورائن کا اور پیٹرک سٹیوارٹ نے پروفیسر چارلس زیویر کا کردار ادا کیا ہے۔

امریکی باکس آفس میں ہارر فلم گیٹ آؤٹ دو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آئی۔

فلم نے اب تک سات کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بزنس کیا ہے۔

تین مارچ کو ہی ریلیز ہونے والی فلم دی شیک نے ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کمائے اور تیسرے نمبر پر رہی۔