ہالی وڈ تھری ڈی اینی میٹیڈ فلم “موانا” باکس آفس پر چھا گئی

Moana

Moana

نیو یارک (جیوڈیسک) فلم “موانا” کی کہانی جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کرنے والی لڑکی کے گِرد گھومتی ہے۔ جس کی ملاقات ایک بہادر نوجوان سے ہوتی ہے جو جزیرے کی تلاش میں اس کی مدد کرتا ہے۔

فلم “موانا” 5 روز میں 81 ملین ڈالر سے زائد کما کر پہلی نمبر پر رہی۔ فلم”فانٹسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ” 45 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ تیسرے نمبر پر آنے والی ہالی وڈ کی ایکشن فلم “ڈاکٹر سٹرینج” 13 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔