بھٹ شاہ شاہ لطیف کے مقدس شہر میں نوجوان کی لرزہ خیز قتل کی واردات

Sabir Hussain

Sabir Hussain

بھٹ شاہ : اسٹیشن روڈ سے دس دن پہلے مبینہ طور پر پرسرارطور پر لاپتہ پونے والے نوجوان صابر بوزدار کی لاش اسٹیشن روڈ کے قریب کچی آبادی کے جمالی برادری کے ایک گھر سے برآمد ہوئی جسے بھٹ شاہ پولیس نے صحافیوں مقامی سیاسی رہنمائوں اور بڑے تعداد میں شہریوں کی موجدگی میں ایک بوسیدا کچے کمرے کی کھدائی کر کے وہاں سے لاپتہ نوجوان صابر حسین کی لاش کو برآمد کیا۔

نعش کتی پہچان ہوتے ہی ورثاں میں اور رشتے داروں میں آہو بقا مچ گئی زاروقطارچیغ پکارکرتے رہے پولیس نے نعش کو بھٹ شاہ رورل ھیلتھ سینٹر پہچایا ڈکروں کے مطابق نوجوان کو سر میں زخم دے کر تیزدار تار سے گلہ دبوچ کر بے دردی سے تقریبن پانچ چھ روز قبل قتل کر کے نعش کو زمین بوش کر دیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی دوسری جانب پولیس نے قتل ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لئے چار روز قبل پہلے جمالی برادری سمیت چھ نامعلوم افراد کو حراست میں لیاتھا جس سے دوران تفتیش جرم کا پتہ لگا تھا جس کے بعد پولیس نے نوجوان کی نعش کو نکالا ادھر بھٹ شاہ میں کافی دنوں سے جرائم کی بڑھتی ہوہی وارداتوں پر سخت تشویش اور خوف ہراس چھایا ہوا ہے شہریوں نے آجی سندہ .ڈی آجی حیدرآباد ایس ایس پی مٹیاری سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مقدس شہر کا امن بحال کر کے نا اہل پولیس اہلکاروں کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے۔