حضور کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ حضور ۖ کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ، دین سے دوری سنت سے بے رغبتی کے باعث امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچار ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو امن کا درس دیا ہے۔

سرکار دوجہاں کی آمد دنیا ئے جہاں کے لیے رحمت ہے، فلاحی ریاست ا ورپرامن معاشرے کے قیام کے لیے حضور ۖکی سیرت کواپناناہوگا، اسلامی تعلیمات اور سیرت سرور کونین سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پرذلت کا شکار ہیں، جمعرات کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں یوم ولادت باسعادت کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی نعیم نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بحثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبود ہے۔

آپ نے عالم دنیا کو امن کادرس دیا باہم لڑنے والے عرب بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر باہم شیروشکر ہو گئے ،انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم حضور ۖ سے عقیدت ومحبت کے دعویدار تو ہیں۔

لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور ۖکی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوںدورہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ مسلم امہ یک جان،ایک قوم ہو کر باطل قوتوں کی سازشوں سے باخبر رہیںاور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے پیغام کو دنیا میں عام کریں بھائی چارگی اور اسلام کے جھنڈے تلے جمع
ہونے میں مضمر ہے۔