ماہ مقدس گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کو سزائیں دلوائی جائیں، چوہدری شبیر احمد

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان : ماہ مقدس گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں رمضان بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کے دام اور معیار کو روزانہ چیک کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری ذوالفقار باگڑی کے ہمراہ رمضان بازار کھاریاں کے دورہ کے موقع پر کیا انھوں نے وہاں فروخت ہونے والی اشیا و خورد و نوش کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عملے کو شاباش دی انھوں نے مزید کہا کہ پورے پنجاب میں صوبائی حکومت نے 5 ارب روپے سبسڈی دی جہاں ہر خاص و عام کیلئے بنیادی اشیائے خوردونوش ہر خاص و عام کیلئے میسر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیںجن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

اس موقع پر تحصیلدار کھاریاں، باو اکمل چڑیاولہ، سید عرفان شاہ چڑیاولہ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

Derakotla

Derakotla