تجوید قرآن کی اہمیت

Quran Pak

Quran Pak

تحریر: شازیہ شاہ
آج سے چند روز قبل شاہ بانو میر صاحبہ کے ہاں تجوید قرآن کی کلاس کا آغاز کیا گیا – میری خوش نصیبی کہ مجھے قرآنی آیات اور ان کی تفسیر سننے کا یہ بابرکت موقعہ ملا قرآن پاک اللہ سبحان و تعالیٍ کے الفاظ ہیں جو حضرت جبرائیل امین کے ذریعے رسول پاکً تک پہنچائے گئے۔

اور آپً نے یہ حسین بابرکت تحفہ من و عن اپنی امت کے سپرد کیا – اللہ پاک نے خود پسند فرمایا کہ اسکو ایسے پڑھا جائے جیسا کہ یہ نازل ہوا – اب یہ ہر مسلمان مرد عورت کا دینی فریضہ ہے کہ وہ تجوید کے قواعد کا خاص خیال رکھتے ہوئے اس کی تلاوت کا پورا حق ادا کرے – یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ الفاظ کی ادائیگی اور تلفظ کی غلطی آیات کے معنی بدل دیتی ہے – جو اللہ پاک کی سخت ناراضگی کا باعث بن سکتا ہے – یہ کلام الہیٰ ہے جو ہر غلطی سے مُبراء ہے۔

Allah

Allah

رب ذوالجلال نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے – عبادات مختلف طریقوں سے کی جاتی ہیں اور سب کی اپنی اپنی اہمیت ہے – ہمارے نبی ً نے فرمایا “” میری امت کی سب سے افضل عبادت تلاوت قرآن پاک ہے “” قرآن پاک کی تلاوت سے انسان کا دل و دماغ منور ہوتا ہے اس کو سمجھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے اتارا گیا -لہٍذا ہم سب مسلمانوں کا یہ اولین فریضہ ہے کہ ہم قرآن پاک سے ایک مضبوط تعلق قائم کریں اسکو پڑہیں سمجھیں۔

اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق استوار کریں – خاص طور پر مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے ہم نے اپنے بچوں کو اسلامی طرز زندگی اپنانے کا درس دینا ہے – کہیں ہمارا شمار ان لوگوں میں نہ ہو جائے جن کے بارے میں آپً نے فرمایا تھا کہ مسلمانوں کا ایک گروہ ایسا بھی ہوگا – جو قرآن پاک تو پڑھے گا مگر قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

ہمارے نبیً نے یہ خوشخبری اپنی امت کو دے دی “” اے لوگو قرآن پڑھو ‘ بے شک قرآن قیامت کے روز نہا یت ہی اچھا شفاعت کرنے والا ہے “” بے شک قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے کو اللہ بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے – مغربی معاشرے میں رہتے ہوئے ایسی دینی اور مذہبی محافل کا انعقاد اشد ضروری ہے- تا کہ ہم اپنے اصل اور اپنے مذہب سے مضبوطی سے جڑیں رہیں۔

کیونکہ یہی راہ نجات ہے شاہ بانو میر صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال ترجمہ تفسیر کی کلاس کے بعد اب قرآن پاک کی تجوید کے سیشن کا کامیاب آغاز کیا – دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کیا س خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہم سب کو قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے اور پھر اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شازیہ شاہ