گجرات کی خبریں 21/3/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک حافظ علی وقار قادری نے کی۔ جبکہ ممتاز ثناء خوان غلام حسین لوراں’ صوفی محمد اقبال’ احسان قادری’ ڈاکٹر محمد ایوب قادری’ ارمغان خالد’ حافظ عبدالطیف اور محمد مشتاق قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ اور سید فیض الحسن شاہ نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسنی نے خصوصی دعا کرائی اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوںاور عقیدت مندوں کے علاوہ ارد گرد کے دیہات سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 23 مارچ کو سالانہ مجلس عزاء شہدائے کربلا ایمپائر ہائوس جی ٹی روڈ میں منعقد ہو گی۔ مجلس کا آغاز دن 1 بجے ہو گا ۔ علامہ علی ناصر حسینی تلاڑہ’ سید اقبال حسین شاہ ‘ حاجی مقبول حسین ڈھکو’ محمد زمان حسینی خطاب کریں گے۔ اختتام پر شبیہہ ذوالجناح برآمد ہو گا۔ سرفراز حسین جعفری نقیب ممبر ہوں گے۔ سید عارف موسوی اور سید عرفان نقوی سوز و سلام پیش کریںگے۔ صدر حسینیہ ٹرسٹ الطاف حسین جعفری’ جواد حسین جعفری’ اور عدنان جعفری میزبان ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی پہلی جدید ترین کمپیوٹرائزڈ لیبارٹری اور MRI سنٹر کی افتتاحی تقریب۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ پلس ڈائیگناسٹک اینڈ ایمنجنگ سنٹر بھمبر روڈ گجرات کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح ڈاکٹر طاہر بشیر EDO ہیلتھ نے کیا۔مہمانوں کا استقبال عزیزالحسن،وقاص ڈار۔محسن سردار ملک نے کیا افتتاحی تقریب میں ضلع گجرات کی اہم کاروباری و میڈیکل سے وابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں سرجن ڈاکٹر طاہر رشید ‘ ڈاکٹر عباس گوندل’ MS منڈی بہائو الدین ‘ ڈاکٹر سعد اللہ گوندل’ ڈاکٹر وقاص’ ڈاکٹر خرم شہزاد’ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ ڈاکٹر ناصر چوہدری’ ڈاکٹر ساجد محمود’ چوہدری محسن’ چوہدری خالق محمود’ عزیز احمد’ چوہدری آصف’ آفتاب گولڈن’ چوہدری قاسم ‘ وقاص ڈار’ ایاز شاہ’ ملک مظفر حسین ،غلام محی الدین،حسن سردار،عمران بٹ،چوہدری آّصف چیئرمین،چوہدری خاور گجر،’ ڈاکٹر اکرام’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ان جدید ترین ہیلتھ پلس ڈائیگوناسٹک اور ایمجنگ سنٹر میں اوپن MRI ‘ تھری ڈی الٹرا سائونڈ (کلر ڈویلپر)’ کلینک لیبارٹری ‘ 16 سلائس سی ٹی سی سکین’ فلی آٹو میٹڈرئیل پی سی آر’ ای سی جی ‘ ای ای جی’ او پی ری ایکسرے’ ڈیجیٹل ایکسرے اورسپیشل پروسیجر کی سہولت میسر کی گئی ہے اور کم قیمت پر یہ تمام سہولیات میسر ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے بتایا ہے کہ جشن بہاراں کے سلسلہ میں 28 مارچ کو رنگا برنگ تقریب ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔ ممتاز لوک گلوکار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا۔ فیملیز کیلئے خصوصی انتظامات ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز تعلیمی ادارے فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 19 واں سالانہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔ اس عظیم الشان سپورٹس فیسٹول میں ضلع گجرات کے علاوہ دیگر علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اور 21 مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ نتائج کے مطابق گورنمنٹ زمیندار کالج میں ہونے والے مقابلہ جات میں گجرات’ گجر خاں’ راولا کوٹ ‘ سیالکوٹ’ بھمبر’ کوٹلی’ دیونہ منڈی سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔ مقابلہ جات میں رسہ کشی کا میچ دیونہ منڈی نے جیتا۔ گولہ پھینکنے کا مقابلہ بھمبر نے جیتا۔ ریسوں میں دیونہ منڈی کامیاب رہی۔ لانگ جمپ میں گجرات کی ٹیم نے میدان مارا۔ مہمانان گرامی کو شیلڈز دی گئیں اور کھلاڑیوں کے انعامات دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بلا شبہ کھیلوں کے میدان میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری (ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس) نے فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی طارق جاوید چوہدری کی سربراہی میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بہترین کام کر رہا ہے اور میری خواہش ہے کہ آئندہ سال اس فیسٹول کا نام فاران اولمپک رکھا جائے۔ اور کھلاڑیوں کو بڑھ چڑھ کر ان کھیلوں میں شرکت کا موقع ملے۔ کیونکہ جس قوم کے نوجوان سپورٹس میں متحرک ہوتے ہیں وہی قوم ترقی کرتی ہے۔ ممتاز ماہر تعلیم افتخار احمد چیمہ (دار ارقم سکولز) نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ نے کہا کہ ضلعی حکومت فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہتی ہے اور ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔ طارق جاوید چوہدری نے کہا کہ فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ نے ہمیشہ اپنے وسائل کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کئے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح کام جاری رہے گا اور میں تمام کھلاڑیوں’ ٹیموں اور کیمپسز کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور آئندہ سال ہم دوبارہ بھر پور انتظام کیساتھ میدان میں آئیں گے۔ صدر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹک ایسوسی ایشن شیخ ابرار سعید نے کہا کہ گجرات میں ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں شاندار کام ہوا ہے اور فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے اقدامات کرتی ہے جس سے کھیلوں کی ترقی ممکن ہوتی ہے۔ صدر گجرات پریس کلب سید عرفان جعفری نے کہا کہ ہم فاران گروپ آف ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ رانا عبدالسلام عارف نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر سعد عبداللہ ‘ تحصیل سپورٹس آفیسر ساجد محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت مظہر اقبال چوہان کی رہائشگاہ پر گئے اور انکے بھائی خالد اقبال چوہان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اور ان کی پارٹی خدمات کو بے حد سراہا اس موقع پر چوہدری انعام الحق’ عابد وڑائچ’ عمران بھرت’ شاہد یوسف’ حافظ اسلم’ ذیشان اسلم’ بہرام’ سونو ڈوگہ ‘ عثمان خالد’ چاچا خورشید ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے چوہدری خالد پرویز چوہان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ وہ انکی رہائشگاہ محلہ سلطان پورہ گئے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اپنے حبیب اور اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر اچا نک دور ے پر عز یز بھٹی شہید ہسپتا ل پہنچے ،اس موقع پر چیئر مین یو سی1حا جی آصف ر ضا ، ایم ایس ہسپتا ل ڈاکٹر شیر خا ن سمیت دیگر آفسر ان ہمر اہ تھے ، انہو ں نے ہسپتا ل کے مختلف شعبہ جا ت اور وارڈز کا دورہ کیا ، انہو ں نے ایمر جنسی روم ،ایکسر ے روم ،دل کی وارڈ سمیت دیگر وارڈ زکا دورہ کیا ، حا جی عمر ان ظفر نے ہسپتا ل کے ڈاکٹر اور سٹا ف کی خا ضر ی اور ریکا رڈ کو چیک کیا ، بہتر ین کا ر کر دگی پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ، اور ایم ایس ڈاکٹر شیر علی کو ہسپتا ل کے انتظا ما ت کو مذ ید بہتر بنا نے کی ہد ایت کی ، دور ے کے موقع پر انہو ں نے ہسپتا ل میں مر یضو ں کی عیا دت اور کی اور ان کے مسا ئل دریا فت کیے،ہسپتا ل کے بہتر ین انتظا ما ت پر اور علا ج معا لجہ کی بہتر ین سہو لیا ت پر شہریو ں نے حکو مت پنجا ب اور ایم پی اے عمر ان ظفر کو خر ا جِ تحسین پیش کیا ، حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا پنجا ب حکو مت صحت کے حوالے سے خصو صی دلچسپی لے ر ہی ہے ،عز یز بھٹی ہسپتا ل میں پہلے سے تبد یلی آگئی ہے ، ایکسر ے روم سمیت دیگر شعبہ جا ت میں بہتر ین مشینیں ر کھی گئی ہیں اس کے علا وہ مر یضو ں کیلئے دیگر سہو لیا ت بھی فر اہم کی جا ر ہی ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے صاف پانی پراجیکٹ کا گجرات میں آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سروے کی تکمیل کے بعد ٹیوب ویلز کی تنصیب کا آغاز کر دیا جائے گا جنکی گہرائی 900فٹ تک ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹی ایم اے ہال کھاریاںمیں صاف پانی پراجیکٹ کی ا فتتاحی تقریب کے دوران یونین کونسلوںکے منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ممبران پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری اشرف دیونہ ، اے سی شعیب نسوانہ، ٹی ایم او شفقت منیر ،تحصیلدار طارق محسن ، چوہدری افضل و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا تعلق براہ راست عوام الناس کی صحت سے ہے، گجرات میں اس منصوبے کے لئے موجز فائونڈیشن نے سروے شروع کر دیا ہے جس کے بعد ٹیوب ویلز کی تنصیت کی جائے گی جنہیں سولر پینل کے ذریعے چلایا جائے گا اور پائپ لائنز کے ذریعے ہر گائوں اور علاقہ تک پہنچایا جائے گا او ر جہاں ضرورت ہوگی وہاں فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائے گا اور سہولت سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ صاف پانی کے ان پلانٹس کی دیکھ بھال کے لئے عوام الناس پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، صاف پانی کمپنی پانچ سال بعد ان پلانٹس کو کمیونٹی آرگنائزیشنز کے حوالے کر دے گی۔ ممبران پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری اشرف دیونہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ پر حکومت پنجاب 70ارب روپے خرچ کرے گی اس منصوبہ کا سروے رواں سال جون تک جبکہ اس پر کام 2018تک مکمل کر لیا جائے گا اور ہر شہر ی کو عالمی ادارہ صحت کے معیار کے عین مطابق صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے وسائل پر عوام کا حق ہے او ر صاف پانی فراہم کرکے حکومت یہ حق عوا م کو لوٹا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کو کامیابی سے چلانے کے لئے جامع لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے جس میںعوام کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری اشرف دیونہ کے ہمراہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کھاریاںکا دورہ کیا اور وہاںموجود شہریوں سے سنٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ، تحصیلدار طارق محسن ، چوہدری افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سنٹر میںانتقالات، رجسٹریوں، اجراء فرد کے لئے آنیوالے شہریوں سے سنٹر کے عملہ کے رویہ اور خدمات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا انقلابی پروگرام ہے جو پٹوار کلچر اور کرپشن کے خاتمہ کی جانب سنگ میل ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ ابتدا ء میںبعض مشکلات درپیش ہیں تاہم وقت کے ساتھ سسٹم کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا جس کے بعد عوام الناس کو جائیداد کے حوالے سے ہرقسم کے مسائل سے مستقل نجات مل جائے گی۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں رش کی وجہ سے شکایات کے ازالہ کے لئے بھی درکار اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری اشرف دیونہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاںشہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے شہریوںکو پٹوار کلچر سے نجات دلانے کے لئے اپنا وعدہ پورا کرنے کے لئے عملی کام کیا ہے جس کے نتیجہ میں جہاںکرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا وہیںشہریوںکی ملکیت کا بھی تحفظ ہو سکے گا۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سنٹر ز میںعوام کو اگر کسی قسم کی مشکلات کا سامناہے تو حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مریضوںکو بہتر سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایم پی اے حاجی عمران ظفر، پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال گل،ای ڈی اوز چوہدر ی اصغر، ڈاکٹر طاہر بشیر، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایکسرے ، سی ٹی سکین سمیت تمام مشینیں مرمت کر کے چالو کر دی گئی ہیں ، ایمرجنسی وارڈ میں رات کے وقت بھی الٹرا سائونڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ وارڈ کے لئے نئی الٹرا سائونڈ مشین کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ مستقبل میں طبی آلات کی ضروری مرمت کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے 5لاکھ روپے کا گردشی فنڈ انجمن فلاح و بہبودی مریضان کے حوالے کر دیا جائے گا جس سے آئی سی یو کی ضروریات پوری اور کسی بھی مشین کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کر ادی جائے گی، اس مقصد کے لئے ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے اعلان کردہ 50ہزار روپے کی رقم بھی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی ہے ۔ اسی طرح ہسپتال میں ضروری مرمت کے دیگر کاموں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 10لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ یقینی بنائے کہ تمام مشینیں چالو حالت میں رکھی جائیں نیز ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل و دیگر سٹاف دوران ڈیوٹی ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ کارڈ آویزاں رکھیں اور یونیفارم استعمال کریں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ نواز شریف میڈیکل کالج اور ہسپتال انتظامیہ سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے درکار سٹاف کی بھرتی کے لئے اقدامات کریں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے وارڈز اور واش رومز سمیت عمارت کی ضروری مرمت کا مستقل انتظام کیا جائے اور اگر کہیں مرمت یا کسی چیز کی تبدیلی درکار ہو تو ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوںکو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اس مقصد کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی بہتری کے لئے اقدامات کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ بہتری کے عمل کو برقرار رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گردے کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کڈنی سنٹر کی 30جون تک تکمیل نہایت اہم ہے، منصوبے کے تعمیراتی کاموں سے وابستہ ڈویلپمنٹ کمیٹی، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور آرکیٹکٹ منصوبے پر بھر پور توجہ دیں ، روزانہ ہر گھنٹے کام کی پراگریس پر نظر رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد اعجاز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، سیکرٹری ہلال احمر گجرات نثارالدین ساجد راٹھور، آرکیٹکٹ محمود احمد، کنٹریکٹر محمد ریاض، متین احمد اور دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکنکل کمیٹی کا ہر ہفتے میں ایک بار اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اگر کوئی مشکلات درپیش ہوں تو انکے حل کے لئے فوری فیصلے کئے جائیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ سٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ پلستر اور عمارت کی تیاری کا کام بھی فوری شروع کر دیا جائے، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر اور آرکیٹکٹ روزانہ موقع کا وزٹ کریں گے تاکہ اگر کنٹریکٹر کو ضروری راہنمائی فراہم کی جا سکے اسکے ساتھ فوری طور پر الیکٹرک انجینئر کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ آلات بجلی کی تنصیب کے حوالے سے کام شروع کر دیا جائے اسی طرح جن مخیر حضرات نے عطیات اور ڈائیلسز مشینیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ان سے بھی رابطہ کیا جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کڈنی سنٹر منصوبہ کے حوالے سے گجرات کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اس پراجیکٹ کی مقرر کردہ مدت میں تعمیر کے لئے چیلنج سمجھ کر کام کیا جائے گا ۔ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ میاں محمد اعجاز نے کہا کہ وہ انکی ٹیم کڈنی سنٹر کی بروقت تعمیر کے لئے پرعزم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر کی تعمیر کے لئے وافر مقدارمیں تعمیراتی میٹریل فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی چیز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ اجلاس میں سب انجینئر محمد قمر، آرکیٹکٹ محمود احمد، کنٹریکٹر محمد ریاض نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحصیل سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ کی زیر نگرانی حالیہ انسداد پولیو مہم انتہائی کامیابی سے چلائی گئی، تھرڈ پارٹی آڈٹ کے دوران بھی تحصیل سرائے عالمگیر میں انسداد پولیو مہم کے نتائج 100فیصد نتائج کو تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے حالیہ انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کی جس کے دوران تحصیل کی تمام یونین کونسلوںمیں انسداد پولیو ٹیموںنے نہایت جانفشانی سے کام کیا۔ انسداد پولیو مہم کے بعد تھرڈ پارٹی نے یونین کونسل کھوہار تحصیل سرائے عالمگیر میں آڈٹ کیا اس دوران ایک بھی ایسا بچہ نہیں ملا جسے پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلائے گئے ہوں، اسکی فنگر پر نشان نہ ہو ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بہترین کارکردگی پر اے سی سرائے عالمگیر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اور تحصیل سرائے عالمگیر کی انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر نورالعین نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ بغیر وارنٹی ادویات فروخت کرنے پر 2میڈیکل سٹور اور کلینک کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی گجرات نے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز سبحان وقاص ، کلیم یوسف اور محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ الحمد میڈیکل سٹو ر اور کشمیر میڈیکل سٹور کی اچانک چیکنگ کی جہاں بغیر وارنٹی ادویات فروخت کی جارہی تھیں جس پر دونوں سٹورز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ٹیم نے بعداز اں صابر میڈیکل سٹو ر اینڈ کلینک کی چیکنگ کی جہاں عطائی ڈاکٹر پندرہ سال سے کلینک اور سٹور چلا رہا تھا جبکہ وہاں غیر رجسٹرڈ ادویات بھی فروخت کی جارہی تھیں جس پر کلینک کو سیل کر دیا گیا۔