اپنا گھر اسکیم کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ سولنگی اتحاد

HS Camp Sabeel

HS Camp Sabeel

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی نے حکومت کی مجوزہ ” اپنا گھر “ اسکیم کے تحت شہروں میں غریبوں کو فلیٹس کی فراہمی اور دیہاتوں میں 5مرلے کے تعمیر شدہ مکانات کی فراہمی کو خرد برد اور کرپشن سے پاک بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ پانامہ لیکس کے ذریعے کرپٹ اور عوام دشمن ثابت ہو جانے والے حکمرانوں پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے اپنا گھر اسکیم کی شفافیت کو یقینی بنائے کیونکہ قومی وسائل سے بنائے جانے والے منصوبوں کو عوامی سہولت کی بجائے اقربا پروری اور کرپشن کیلئے استعمال کرنے کی حکمرانوں کی عادت و روایت تاریخ کا حصہ اور ثابت شدہ ہے۔

اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اسکیم کو حقیقی معنوں میں غریب و بے گھر پاکستانی شہریوں کو رہائشی سہولت کی فراہمی کی ضامن بنایا اور کرپشن زدہ حکمرانوں اور ان کے حاشیہ برداروں کی حرص و ہوس سے محفوظ بنایا جائے۔