جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں PHMA ایجوکیشنل ونگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام تدریسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم میں PHMA ایجوکیشنل ونگ ضلع جہلم کے زیر اہتمام تدریسی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹراور لیڈی ڈاکٹرز نے بھر پور شرکت کیـ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر عثمان انجم صدر PHMA سرائے عالمگیر نے حاصل کیـ نعت رسول مقبول کی سعادت ڈاکٹر صفدربرلاس صدرPHMA جہلم نے حاصل کی ـپروگرام میں مختلف بیماریوں کی کیس ٹیکنگ اور ان کے علاج پر اوپن ڈسکیشن ہوئیـ بیماریوں کی Differential Diagnoses اور مختلف ادویات پر بھی بحث ہوئیـڈاکٹرذوالفقار علی چوہدری، ڈاکٹر انعام اللہ مرزا سابق صدر NCH ڈاکٹر عبدالرؤف مرزا صدر ایجوکیشن ونگ PHMAضلع جہلم ڈاکٹر صفدر برلاس صدر PHMA ضلع جہلم ڈاکٹر فیض رسول فیضی سرپرست PHMA سرائے عالمگیر، ڈاکٹر ظفر اقبال فیضان کھاریاں، ڈاکٹر افتخار احمد نجمی میرپور، ڈاکٹر صفدر جنجوعہ آرگنائزرPHMA سرائے عالمگیر، ڈاکٹر ارشد بھٹی سنیر نائب صدر ایجوکیشن ونگ تحصیل جہلم، ڈاکٹر فاروق اصغر کھاریاں نے اپنے کلینیکل تجربات کو تمام ہومیوپیتھس سے شیر کیا اور تمام ڈاکٹرز کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیےـ

پروگرام میں ڈاکٹر تصور حسین مرزا میڈیا کو آرڈینٹر PHMAضلع گجرات ، ڈاکٹر محمد شبیر صدر PHMA تحصیل جہلم، ڈاکٹر عمران رضا صدر PHMA دینہ ونگ، ڈاکٹر ثنا اللہ ستی سنیر نائب صدر PHMA تحصیل دینہ ونگ، ڈاکٹر طارق عدیل کٹھانہ صدر یوتھ ونگ ضلع جہلم ڈاکٹر قربان حسین سیکرٹری جنرلPHMA یوتھہ ونگ تحصیل جہلم، ڈاکٹر اقصی جاوید صدر خواتین ونگ PHMA ضلع جہلم ایگزیکٹو ممبرانPHMA کے علاوہ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی پروگرام کوبہت سراہا اور کہا کہ یہ تقریب علمی اعتبار سیبہت ہی سود مند ہے اس سے انسانیت کی خدمت میں بہت مدد ملے گی اور یہ سلسلہ باقاعدگی سے اسی طرح جاری رھے تا کہ تمام ڈاکٹرز اس علمی محفل سے استفادہ حاصل کر تے رھیں ڈاکٹر ذوالفقار احمد اعوان ڈپٹی چیف آرگنائزر PHMA پاکستان، چیرمین جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم نے لندن سے پیغام میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور علم کے فروغ کے سب کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہما را مقصد ?و میوپیت?ی کی ترقی و ترویج ہے اور ?ومیوپیت?ی کے علم کو فروغ دیکر ?ی ہم انسانیت کی بہتر طریقے خدمت کر سکتے ہیں اور اس کے لئے PHMAضلع جہلم کے تمام ممبران کی کوششیں قابل قدر ہے، پروگرام میں سانحہ حویلیاں، APSکے شہدائکی برسی پر ان کے لئے اور ڈاکٹر ابو عامر عبدالرزاق سابق لیکچرار JHMCکے ایصال ثواب کے لئیالحاج ڈاکٹر اختر صاحب نے دعائے مغفرت کی۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری پرنسپل جہلم ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم نے PHMA ایجوکیشن ونگ ضلع جہلم، تمام ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس علمی محفل کو رونق بخشی۔