ہنڈوراس : فٹ بالر آرنلڈ پرالٹا کو کار پارکنگ میں قتل کر دیا گیا

Honduras

Honduras

لا سیبا (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی کیری بیئن کوسٹ لا سیبا کے ایک شاپنگ سنٹر کی پارکنگ پر ہوا ہے ۔ اولمپیا کے 26 سالہ مڈ فیلڈر نے سکاٹش جائنٹ رینجرز کی طرف سے بھی کھیلا تھا ۔

وسطی امریکا کا ملک ہنڈوراس کشت و خون کے حوالے سے بد قسمت ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ قتل اس ملک میں ہوتے ہیں ۔ ہنڈوراس کی فٹ بال فیڈریشن نے اس قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی فٹ بال کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔