ہانگ کانگ نے مثالی ترقی کی، پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لی چن یانگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور مضبوط کاروباری تعلقات ہیں،وزیراعظم نے کہا پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسیاں سرمایہ کاروں کومواقع فراہم کرتی ہیں۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان تجارت کےفروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، ہانگ کانگ نے مثالی ترقی کی، پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے۔

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چینی قیادت کا بڑا اقدام ہے۔

وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں سے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے واسیع مواقع موجود ہیں، ہانگ کانگ کی کمپنیاں اس سے فائدہ اٹھائیں۔