ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انگلش ایکسس میکرو سکالر شپ پروگرام کا انعقاد

English Access-Micro Scholarship Program

English Access-Micro Scholarship Program

قصور (محمد عمران سلفی سے) ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انگلش ایکسس میکرو سکالر شپ پروگرام کا انعقاد، ملک و غیر ملکی مہمانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تاج محل میرج ہال میںگریجویشن سرمنی کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی مس رچل چین پبلک آفیئرز آفیسر امریکن کونسلیٹ لاہور، محمد اقبال و محمد وقار کواڈینیٹر انگلش ایکسس ماکرو سکالر شپ گروپرام نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں آنے والے مہمانوں چوہدری منیر احمد صدر ڈسٹرکٹ بار قصور، چوہدری سعید احمد سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار قصور، میاں ذوالفقار علی ای ڈی او ایجوکیشن، فہیم نسیم ای ڈی او انویئرمنٹ، حامد علی شہزاد ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،چوہدری محمد اعجاز ڈسٹرکٹ منیجر این سی ایچ ڈی قصور نے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، ہوپ فائونڈیشن کی چیئرپرسن سمعیہ شفیق اور جزل سیکرٹری خالد لطیف چوہدری نے تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف ورکر ویلفیئر سکولوںسے13سے20سال تک کی عمر والے 50بچے اور50بچیاں لی گئی جنہوں سکول ٹائم کے بعد ہوپ فائونڈیشن کے زیر اہتمام انگلش لٹریچر پڑھایا گیا، اور انہیں اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا گیا، تاکہ مذکورہ بچے اپنی ملک کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

مس رچل چین پبلک آفیئرز آفیسر امریکن کونسلیٹ لاہورنے کہا کہ انگلش ایکسس میکرو سکالر شپ پروگرام کے تحت اس وقت پاکستان کے 25شہروں میں 2930بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم اس پروگرام کے تحت پوری دنیا میں کام کر رہے ہیں، پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے پاکستان اور امریکہ کے کلچر پر بھی کام کر سکیں گے، ہم ان ذہین طلبہ کو امریکہ بھی لے کر جائیں گے، اور انہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313