امید ہے پاکستان جنوبی ایشیاء، افغانستان اور آگے کیلئے پل کا کردار ادا کریگا: نریندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

کابل (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ اشرف غنی سے ملاقات میں بھارتی وزیر اعظم خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔

نریندر مودی نے کابل میں افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ افغان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ افغان عوام سکیورٹی اور ترقی کا حق رکھتے ہیں،

پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں کو امن پر متفق ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت اور ایران کو مشترکہ مقاصد کے لئے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مودی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء، افغانستان اور اس سے آگے کیلئے پل کا کردار ادا کریگا۔