امید ہے جلد وزیراعظم بھی ایوان میں اجنبی ثابت ہوں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ہم نے دھرنے ٹھیک دیے تھے اور 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ بھی درست تھا، امید ہے جلد وزیراعظم بھی ایوان میں اجنبی ثابت ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے دھرنے کی جدوجہد اس لیے نہیں کی کہ ذاتی طور پر کچھ چاہتے تھے، دھرنے نے نئی چیز شروع کی اور ووٹر پہلی مرتبہ دھاندلی کے خلاف نکلے۔

ہم نے شروع سے ہی 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ کوئی ہم پر باریاں لینے کا الزام نہ لگائے جب کہ اگر ہمیں پاور چاہئے ہوتا تو حلقے کھولنے کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ پورے ملک میں ری الیکشن کا مطالبہ کرتے۔