ڈراؤنی فلموں میں اداکاری سے لطف آتا ہے، بپاشا باسو

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اگرچہ بہت سی رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انھیں سب سے زیادہ شہرت ہارر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے حاصل ہوئی۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کیریئر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہیں تاہم انھیں ذاتی طور پر ڈراؤنی فلموں میں اداکاری کر کے لطف آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ انھیں ہارر فلموں کی ہیروئن کے حوالے سے جاننے لگے ہیں اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

انھوں نے بتایا کہ خوف اور تھرل سے بھرپور فلموں کے ذریعے آپ فلم کی کہانی زیادہ بہتر انداز میں عوام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔