اسپتال کی تعمیر میں معاونت پر جنرل راحیل کا شکریہ ،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر میں جنرل راحیل شریف کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایک بیان میں عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کیلئے قطعہ اراضی فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں شوکت خانم اسپتال کیلئے ڈی ایچ اے میں 20 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے، لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر ایک سنگ میل ہوگی۔