آسو گوٹھ ہسپتال میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ آغا کریم خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کراچی کے رہنماء آغا کریم خان ،یوسی 15لانڈھی کے سابق صدر غلام اکبر بلوچ ،اسلم کامریڈ ،محمد مشکور بلوچ ،فدا لاشاری ،اشفاق بلوچ اور شفیع بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آسو گوٹھ میں واقع 36بیڈ کے ہسپتال جو کہ تقریباً 15سال افتتاح ہوا ہے۔

مگر افسوس کی بات ہے کہ اس ہسپتال میں یہاں کے مقامی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے اور غیر مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے حالہ نکہ یہاں کے مقامی لوگوں کا پہلے حق تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سابق صدر راجہ عبدالرزاق ،صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ ،ڈی ایم سی ملیر کے چیئر مین جان محمد بلوچ ،ضلع کونسل کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد ،ایم پی اے ساجد جوکھیو ،شاہینہ بلوچ ،ایم این اے عبدالحکیم بلوچ ،پی پی پی سٹی ایریا PS-127کے صدر نعمان عبداللہ مراد سے اپیل کی ہے کہ آسو گوٹھ کے 36بیڈ ہسپتال میں یہاں کے مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر