سول اسپتال کی نرسز کے مطالبات منظور کئے جائیں۔ نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر ،یونس گل ،با برہ شمون،گپسن دیوان،ہارون بھٹی،اقبال شاہد ،سیف بخش ،اقبال تیجا ،صبایسحب و دیگر نے سول اسپتال اور NICHجناح اسپتال میں نرسز اور پیرا میڈیکل کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ان عوامی خدمت گاروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ یہ لوگ نا مساعد حالات میں بھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں اور ان انسانیت کے خدمت گاروں کو اپ کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نعیم کھو کھر اور دیگر مسیحی رہنمائوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نرسز کا شعبہ محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت کو چاہیئے کہ ان کے مطالبات کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکشن جاری کرے رہنمائوں نے کہاکہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور انہیں ان کے جائز مطالبات دلا کر رہے گی۔