سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری حکومتی نا اہلی کا اعتراف ہے

Chakwal

Chakwal

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو نجی تحویل میں دینا مسائل کا حل نہیں بلکہ پینتیس سالہ تجربے کا دعوہ کرنے والی حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی کا اعتراف ہے۔

اگر حکومت مخلص اور اہل ہوتی تو سسٹم میں بہتری لا کر عوام کا بھلا کرتی لیکن پنجاب حکومت بڑے طریقے سے تمام سرکاری محکموں جن میں ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ سکول بھی شامل ہیں کو پرائیویٹائز کرتی جا رہی ہے یہ تو رزلٹ آنے پر پتہ چلے گا کہ اس سے بہتری ہوتی ہے یا نہیں بہرحال یہ ثابت ہو چکا کہ یہ خود اس کو ٹھیک کرنے کے قابل نہیں ۔فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آتے ہیں یا اگلے الیکشن میں حکومت کو ووٹ نہ دے کر اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں یا پھر اسے بے حسی سے قبول کرتے ہیں۔بہر حال عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کی بہتری کس میں ہے ۔عمران خان گزشتہ بیس سالوں سے اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ یہ لیڈر کرپٹ اور نا اہل ہیں اور اگر یہ بات عوام کی سمجھ میں بھی آ جائے تو ہمیں اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف چکوال