میزبان ماڈرن جیم خانہ نے شاہ ٹائون اور ملت کرکٹ کلب نے ہنسوٹی برادرز کو شکست سے دوچار کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب ماڈرن جیم خانہ نے اپنی جیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاہ ٹائون جیم خانہ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر گروپ چمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا ۔شاہ فیصل ٹائون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4اوورز میں 174رنز اسکور کئے،ندیم نے 48اور رشید 31رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے

ماڈرن جیم خانہ کی جانب سے انس خان نے 3کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔جواب میں ماڈرن جیم خانہ نے مقررہ ہدف 15.2اوورز میں مکمل کرلیا جبکہ ان کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے ،میچ کی خاص بات ماڈرن جیم خانہ کے کپتان نور وہاب کی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی تھی جنہوں نے 63 رنز اسکور کئے ،سادات شاہ نے 51رنز بنا ئے شاہ ٹائون کے عثمان اور جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملت کرکٹ کلب نے ہنسوٹی برادرز کلب کو 6وکٹوں سے شکست دیدی،

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہنسوٹی برادرز کلب نے 17اوورز میں 121رنز بنائے ،فاخر نے 34اور اویس نے 21رنز بنائے،ملت کرکٹ کلب کے عاصم ظہورنے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا جواب میں ملت کرکٹ کلب نے 11اوورز میں 122رنز بنا کر یہ مقابلہ جیت لیا ان کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔ملت کلب کے آل رائونڈر ظہور نے 35رنز اور چار وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کئے ،سلمان نے 27رنز بنائے طلحہ نے 2وکٹیں حاصل کئے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Karachi Cricket Tournament

Karachi Cricket Tournament