میزبان اسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون اور اعظم اسپورٹس ڈرگ دورڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

First of All Karachi Syed Nawab Shah Memorial Football Tournament

First of All Karachi Syed Nawab Shah Memorial Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل معرکہ میں میزبان ٹیم اُسامہ اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر پر عرفان میموریل لانڈھی کو 4 -3 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

کھیل کے دوران مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کامیابی کے حصول میں ناکام رہیں اور کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔دوسرا میچ جو کہ اعظم اسپورٹس اور کلمت ویلفیئر سینٹر کے مابین کھیلا جانا تھا کلمت ویلفیئر سینٹر کے گرائونڈ میں نہ آنے پر اعظم اسپورٹس کو واک اوور کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا ۔اعظم اسپورٹس بھی کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،شوکت حسین اور میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید بنگش اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔