ہوٹل مالکان نے روٹی 30 روپے کی کردی، خادم اعلیٰ پنجاب کی گڈگورنس پر سوالیہ نشان

Rooti

Rooti

لاہور: فیروز پور روڈ نزد جنرل ہسپتال پر واقع یاسر بروسٹ نے کھانا کھانے والے صارفین کولوٹنا شروع کردیا۔

مذکورہ ہوٹل مالکان کی اندھا دھند لوٹ مار اس قدر شدید ہو چکی ہے کہ ایک روٹی کی قیمت 30 روپے، ریگولر بوتل 35، سادہ دہی نما رائتہ 60 ،اور دال چنا کی ہاف پلیٹ کے 80 روپے چارج کیے گئے۔

خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے چور بازی وزیر اعلیٰ کی گڈ گورنس کا پول کھول رہی ہے۔ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی مبینہ خاموشی اور ملی بھگت کے بغیر ایسا ممکن ہی نہیں۔